جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

پیرس: اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون سے پیرس میں ملاقات کی۔

اماراتی صدر گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیلئے پیرس پہنچے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے الیزے محل میں عشائیے پر ساتھ شرکت کی، اس موقع پر یو اے ای اور فرانس کے طویل مدتی دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

شیخ محمد بن زاید اور میکرون نے اپنی اقوام کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافت وہ شعبے ہیں جن میں یو اے ای اور فرانس ترجیحی بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

شیخ محمد بن زاید اور میکرون نے سرمایہ کاری، معیشت، غذائی تحفظ، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقیاتی مقاصد پر بھی گفتگو کی۔

دونوں صدور نے علاقائی اور بین الاقومی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے اپنے ملکوں میں امن، استحکام اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید کا یہ دوسرا دورۂ فرانس ہے، وہ پچھلے برس جولائی میں بھی فرانس گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.