بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیرالمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈ ل حاصل کرنے والے حیدر علی کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی، پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی بھی ایئرپورٹ پہنچے اور  حیدر علی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر حیدر علی نے کہا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا اعزاز ہے، گولڈ میڈل جیتنا خواب تھا، گھر پر رہ کر پانچ سال تک خود ٹریننگ کی۔

وزیر اعظم آفس نے ٹوکیو پیرالمپکس کے مقابلے میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حیدر علی کا فخرِ پاکستان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران میدان بند تھے لیکن خواب پورا کرنے کے لیے ٹریننگ جاری رکھی۔

دوسری جانب رائے تیمور بھٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ حیدر علی کو لاہور ایئرپورٹ پر ویلکم کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گیمز میں شرکت کرنے والی ایتھلیٹ انیلا بیگ کو بھی خوش آمدید کہا، قومی ہیروز کی پزیرائی کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی ہدایات دیں۔‘

یاد رہے کہ حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

گزشتہ روز ٹوکیو پیرالمپکس کی تاریخ میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

حیدر علی نے پیرالمپکس میں ایف 37 ڈسکس تھرو مقابلے میں 55 اعشاریہ دو چھ میٹر تھرو کی۔

حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.