
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) ساؤتھ کے نائب صدر سلمان منیر کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے سے مرغی مہنگی ہوئی ہے۔ کمشنر لسٹ آئندہ ہفتے اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔
پی پی اے کے نائب صدر نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولٹری ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ عوام کو مناسب قیمت پر مرغی کی سپلائی جاری رہے لیکن اس کے لئے حکومت پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کوئی حکمت عملی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔ ڈالر مہنگا ہوا ہے اور حکومت نے چکن فیڈ کے اجزاء سویابین و مکئی اور دواؤں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔ لاگت پیداوار کو متاثر کررہی ہے اور طلب اور رسد کا توازن قیمت بڑھا رہا ہے۔
سلمان منیر کے مطابق مرغی کی قیمت میں جی ایس ٹی کا اضافہ مکمل طور پر شامل نہیں ہوا ہے۔ 2020 کے لاک ڈاؤن میں 30 سے 35 فیصد فارم بند ہوگئے۔ کورونا کے بعد پیداواری لاگت مستقل بڑھنے سے فارمر خائف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرغی کی پیداوار کا سائیکل 18 ماہ کا ہے۔ پیداوار میں کمی قیمت میں اضافے کا سبب ہے۔
Comments are closed.