بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

پیدائش سے قبل بچوں میں سانس کی بیماری کا خطرہ، حاملہ خواتین کیلئے ویکسین تیار

سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے لیے ایک نئی اور بےحد پُراثر ویکسین تیار کرلی ہے جس سے پیدائش سے قبل بچوں میں جان لیوا سانس کی بیماری کے خطرے کو کافی حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔

ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے نئے نتائج کے مطابق، ویکسین نوزائیدہ بچوں کے پہلے 90 دنوں میں RSV وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات کو 82 فیصد اور پہلے 6 مہینوں میں 69 فیصد تک کم کرتی ہے۔

ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق ویکسین کی بین الاقوامی سطح پر منظوری کے لیے سال کے آخر تک متعلقہ اداروں کو درخواست جمع کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.