بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیدائشی طور پر ہاتھ سے محروم مومنہ کو مصنوعی ہاتھ لگادیا گیا

پیدائشی طور پر دائیں ہاتھ سے محروم 3 سالہ مومنہ عامر کو حال ہی میں مصنوعی ہاتھ لگادیا گیا۔

مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعی ہاتھ فروزن مووی کی پرنسس ایلسا کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 3 کروڑ افراد کو مصنوعی اعضاء کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن 20 فیصد سے بھی کم افراد اس کے اخراجات برداشت کر پاتے ہیں۔

پاکستان میں مصنوعی اعضا سستے بھی بن رہے ہیں اور مخیر حضرات بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.