بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیانو پر باربی کیو تیار

چین کے ایک شہری ہینڈی گینگ نے باربی کیو کی گِرِل کو پیانو سے منسلک کردیاہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرلنگ یونٹ کو پیانو کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

ہینڈی جب پیانو بجاتا ہے تو سیخیں گھومنے لگتی ہیں اور گوشت تیار ہونے لگتا ہے۔

اس پورے سیٹ اپ کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں جن پر بیٹھ کر ہینڈی پورے کمرے میں حرکت بھی کرتاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.