چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مکمل انڈسٹری کی گیس بند کردی گئی ہو۔ اگر حکومت پوری ایل این جی منگوا لیتی تو یہ بحران نہ دیکھنا پڑتا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی میں ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ دونوں صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی۔
یاد رہے کہ 11 دسمبر سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس سپلائی تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ فیصلہ گھریلو صارفین کو بہتر سپلائی کے لیے کیا گیا، شدید سردی میں بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس ضروری ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments are closed.