پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ۔ خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔
شیڈول کے مطابق خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج پانچ روز میں مرتب کیے جائیں گے۔
خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج 24 دسمبر تک مرتب کئے جائیں گے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے امیداروں کے کاغذات نامزدگی 4 سے 8 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 سے 12 نومبر تک ہو گی۔ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کی خلاف اپیل 13 سے 16 نومبر تک دائر کی جاسکے گی۔
اپیل ٹربیونل 19 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 22 نومبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔
خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی نشان 23 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
Comments are closed.