بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ رانا ظہیر اکیڈمی نے جیت لی

پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ رانا ظہیر اکیڈمی لاہور نے جیت لی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور اور یوتھ ہاکی کلب ملیر کراچی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

اس فیصلہ کن معرکے کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے جبکہ ہاکی اولمپئنز کی ایک بڑی تعداد نے بھی فائنل دیکھا۔

مقابلے میں لاہور کے رانا ظہیر ہاکی کلب نے کراچی کے یوتھ ہاکی کلب ملیر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا اور پہلے ایڈیشن کی فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز اور گلدستے دیے، انہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی بھی تھمائی۔

اس موقع پر اولمپیئنز نے دیگر ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف اور محمد حفیظ بھی تقریب میں موجود تھے۔

کراچی کی ٹیم نے اختتامی تقریب میں لاہور قلندرز کی شرٹ پہنی، فاتح ٹیم کو 30، رنرز اپ کو 25 جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.