arduino led hookups cougar hookup in louisiana best totally free hookup app galaxy s10 stereo hookup cd hookups in cochise county hookup Mansfield Center

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلی وفاقی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا، تیمور سلیم جھگڑا

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو صحت کارڈ کے پینل سے نکال دیا گیا ہے، یہ پہلی وفاقی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

پشاور میں کامران بنگش کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اب تک این ایف سی کے ذریعے ہمیں قبائلی اضلاع کا پیسہ نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں قبائلی اضلاع کا بجٹ بڑھایا گیا، یہ پہلی حکومت ہے، جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے سب سے زیادہ قبائلی اضلاع کو سنبھالنے کے لیے کوشش کی، یہ لوگ 785 ارب روپے سے 954 ارب روپے تک وفاقی تنخواہ لے کر گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے بھی ہم نے مفتاح اسماعیل سے بات کی، ہم چاہتے ہیں کہ ایم او یو سائن کرنے کی پوزیشن میں آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.