
دانیہ شاہ کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے پہلی ملاقات میں ہی عامر لیاقت حسین کو اپنی بیٹی کا رشتہ دے دیا تھا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ’میں نے عامر لیاقت حسین سے پہلی ملاقات میں ہی اپنی بیٹی کا رشتہ دے دیا تھا اور فوراََ نکاح کردیا تھا۔‘
دانیہ شاہ کی والدہ کی بات سُن کر صحافی نے کہا کہ ’میری بھی بہن بیٹیاں ہیں لیکن میں کسی بھی جانچ پڑتال کے بغیر کسی بھی شخص کو اُن کا ہاتھ نہیں دے سکتا۔‘
صحافی کی بات پر دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ’میں نے اللّہ اور اُس کے رسولﷺ کے صدقے اپنی بیٹی دی، عامر لیاقت نے دین کی باتیں کی، اپنے دُکھ درد سُنائے۔‘
دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت نے کہا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیوی بچوں کے لیے بہت کچھ کیا لیکن آخر میں اُنہیں کچھ نہیں ملا، یہ سب دُکھ درد سُن کر، میں نے بیٹی دے دی۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’عامر لیاقت سے بیٹی کی شادی کرکے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے۔‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’عامر لیاقت نے دانیہ کو بھی پیسے بھیجے تھے اور ساتھ ہی میری نواسی کے لیے بھی امداد کے پیسے بھیجے تھے۔‘
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کی شادی کے آغاز میں، دانیہ کی والدہ نے کہا تھا کہ وہ بیٹی کی شادی عامر لیاقت کے ساتھ کرکے بہت خوش ہیں۔
Comments are closed.