جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

پہلی فلائٹ کے 100 سال پورے ہونے پر قنطاس ایئر کی اسی روٹ پر یادگار پرواز

آسٹریلیا کی سرکاری ایئر لائن قنطاس ایئر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ روٹ پر اپنی پہلی فلائٹ کے 100 سال پورے ہونے پر یادگار پرواز کی۔

یکم نومبر 1922ء کو قنطاس ایئر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ تک اپنی پہلی کمرشل پرواز کی تھی، جسے اب 100 سال پورے ہو گئے ہیں۔

رجسٹریشن نمبر VH-QOT کے حامل طیارے کی اس خصوصی فلائٹ نمبر QLK660D نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 21 منٹ پر چارلی وِل سے ٹیک آف کیا اور 4 بج کر 11 منٹ پر لانگریچ لینڈنگ کی۔

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن ’فلائی جناح‘ کی پہلی افتتاحی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔

فلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

قنطاس ایئر ویز لمیٹڈ آسٹریلیا کی فلیگ کیریئر فضائی کمپنی ہے اور بیڑے کے سائز، بین الاقوامی پروازوں اور بین الاقوامی مقامات کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔

یہ دنیا کی تیسری قدیم ترین ایئر لائن ہے جو اب بھی کام کر رہی ہے، جس کی بنیاد نومبر 1920ء میں رکھی گئی تھی۔

قنطاس ایئر ویز نے مئی 1935ء میں بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.