وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کے 3 سال مکمل ہونے پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی بار حکومت عوام کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کر رہی ہے۔
فرخ حبیب نے اپنے بیان میںکہاکہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا،معیشت بہتر کرنے اور غریب و متوسط طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے متعدد اقدامات کیے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت پانی کے ذخائر اور ڈیمز بنانے پر کام کر رہی ہے، ماحولیات سےمتعلق بھی دنیا نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ صحت کیلئےبھی حکومت نے عوام کو سہولیات دیں۔
Comments are closed.