بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلی انسانی امدادی پرواز افغانستان پہنچ گئی، اعلامیہ پی آئی اے

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی انسانی امدادی پرواز افغانستان پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کے  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی کارگو طیارہ بوئنگ 777 افغانستان کے شہر مزار شریف پہنچ گیا۔

اعلامیہ کے مطابق طیارہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ضروری ادویات اور سامان لے کر مزار شریف پہنچا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.