پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 7 کے پہلے کوالیفائر کےلیے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان میدان میں اترے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں 12ویں بار مدمقابل ہیں، اس سے قبل کے 11 مقابلوں میں ملتان سلطانز کا پلڑا بھاری رہا، جس نے 6 میں فتوحات حاصل کیں جبکہ 5 بار جیت لاہور قلندرز کے نام رہی۔
ملتان سلطانز کی فائنل الیون میں محمد رضوان، شان مسعود، رئیلی روسو، جونسن چارلیز،خوشدل شاہ ،ڈیوڈ ویلی،امیر عظمت ،آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہراور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویسا، سُمت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور زمان خان میدان میں اترے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کہا کہ ہماری آج کی بیٹنگ تھوڑی مضبوط ہے، اوور آل اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو میچ جیت جائیں گے۔
محمد رضوان نے اس موقع پر کہا کہ پریشر والے میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوتا ہے، ہماری بیٹنگ اور بولنگ اچھی ہے، فیلڈنگ بھی اچھی ہوجائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہی جیتے گا، کوشش ہوتی ہے حریف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں۔
Comments are closed.