بھارت نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
وشاکھاپٹنم میں کھیلے جانے والے 5 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں رنز کے انبار لگ گئے۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔
کینگروز کی جانب سے جوش انگلس نے 110 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 52 اور میتھیو شارٹ نے 13 رنز بنائے۔ ٹم ڈیوڈ 19 اور مارکس اسٹوئنس 7 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ورلڈ کپ کی کسر نکال دی۔
انہوں نے 42 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت بھارتی ٹیم کےلیے 209 رنز کا ٹوٹل حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سوریا کمار یادیو کے ساتھ ایشان کشن نے دیا جنہوں نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر یشسوی جیسوال 21 رنز بنائے جبکہ رنکو سنگھ 22 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
بھارتی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر 209 رنز کا ہدف حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
Comments are closed.