پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 233 رنز کا ہدف دیا ہے۔
انگلینڈ کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر گرین شرٹس نے بھرپور بیٹنگ کی۔ اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 150 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔
محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 8 چوکے اور ایک چھکا مارا۔ کپتان بابر اعظم نے بھی سب سے زیادہ 85 رنز بنائے۔ انہوں نے49 بالز کھیلیں، 3 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔
صہیب مقصود 19، فخر زمان 26 اور محمد حفیظ نے 24 رنز بنائے۔
ڈیبیو میچ کھیلنے والے اعظم خان نے پہلی ہی بال پر چوکا مارا اور وہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سےٹام کرن نے 2، ثاقب محمود، ڈیوڈ ویلی اور گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، صہیب مقصود، فخر زمان، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آج انگلینڈ کے خلاف بنائے جانے والے 232 رنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا اسکور 205 رنز تھا۔
Comments are closed.