بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سبینا پارک جمیکا میں کھیلے جارہے اس ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں متوازن دکھائی دے رہی ہیں۔ 

میچ میں ہوم ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، حسن علی، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان کارلوس بریتھ ویٹ، کیرن پاول، کروما بونر، کائل میئر، راسٹن چیز، جرمین بلیک ووڈ، جوشوا ڈا سلوا، جیسن ہولڈر، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جومل وریکن پر مشتمل ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.