ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دے ری

ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دے ری۔ 

میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام بلینڈل 68 اور ہینری نیکولس نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔

اش سوڈھی نے بھی بنگلادیشی کپتان اور بولر کی جانب سے انہیں واپس بلائے جانے پر گرم جوشی کے ساتھ بنگلادیشی بولر حسن محمود کو اسپورٹس مین اسپرٹ پر گلے لگالیا۔

خالد احمد اور مہدی حسن مرزا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے دیے گئے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 41.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

ہوم ٹیم کے محموداللّٰہ 49 اور تمیم اقبال 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.