emily willis hookup hookup Middletown Delaware hookup Blooming Grove charlotte hookup bars cancer man and hookups daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا ون ڈے: شاداب خان کا ناقابلِ یقین کیچ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاداب خان نے ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ 

ملتان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شاداب خان نے 31ویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر شَمارا بروکس کا کیچ پکڑا۔ 

بروکس پُراعتماد انداز  میں 70 کے اسکور پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ انہوں نے محمد نواز کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی۔

اس کوشش میں گیند باہری کنارہ لے کر سلِپ کے اوپر سے باؤنڈری کی جانب جارہی تھی لیکن شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے شاداب نے اپنے بائیں جانب ہوا میں اچھل کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا۔

شاداب خان کے اس ناقابلِ یقین کیچ پر کمنٹیٹر کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی حیران رہ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.