جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کا پاکستان کو 293 رنز کا ہدف

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کےلیے 293 رنز کا ہدف دے دیا۔

ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کا پاکستان کےخلاف یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی کپتان لاورا لوروٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی بیٹر میریزین کیپ نے 100رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 12چوکے شامل تھے، سونی لیوس 107رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں لاورا لوروٹ، تازمین برٹس17،17 اور لارا گڈال 15 رنز بناکرآؤٹ ہوئیں، یوں جنوبی افریقہ ویمنز نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ امہ ہانی اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.