اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے ہرا دیا

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے ہرا دیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36.5 اوورز میں 165 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

منیبہ علی 20، سدرا امین 19، سدرا نواز 18، ڈیانا بیگ 15، ندا ڈار 11، شوال ذوالفقار 7، ام ہانی ایک رن بنا سکیں جبکہ نشرہ سندھو صفر پر آؤٹ ہوئیں۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی کپتان لاورا لوروٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی بیٹر میریزین کیپ نے 100رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 12چوکے شامل تھے، سونی لیوس 107رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں لاورا لوروٹ، تازمین برٹس17،17 اور لارا گڈال 15 رنز بناکرآؤٹ ہوئیں، یوں جنوبی افریقا ویمنز نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ امہ ہانی اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.