پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں کے لیے صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، پہلا انقلابی دیکھا ہے جو اپنا گھر چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔
عمران خان کے اپر دیر میں جلسے سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان، انقلاب والے ضمانتیں نہیں لیتے، کیا انقلاب لانے والے جیلوں سے ڈرتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کیا انقلاب کبھی ایسے بھی آئے ہیں؟ انقلاب لانے والے مقدمات سے ڈر جاتے ہیں؟ انقلاب ضمانتوں سے نہیں آتا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ہر ایک ملک کو ناراض کیا ہے، عمران خان نے جو معاہدے کیے تھے اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے بر وقت اقدامات سے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے ہیں، آنے والے دنوں میں آسانیاں ہوں گی۔
Comments are closed.