دنیا میں پھلوں، سبزیوں اور اس کی فراہمی کے نظام کی سب سے بڑی نمائش فروٹ لاجسٹکا، تین روز جاری رہنے کے بعد جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اختتام پذیر ہوگئی۔
اس سال اس نمائش میں امریکا، یورپ، لاطینی امریکا، افریقہ اور ایشیا سے 90 کے قریب ممالک کے نمائش کنندگان نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات دنیا کے سامنے پیش کیں۔
ان اشیاء میں تازہ پھل و سبزیاں اور ان سے بنی ہوئی مصنوعات، لاجسٹکس، ریفریجریشن، فصلوں کو پیدا کرنے اور انہیں موسم سے تحفظ دینے کے علاوہ خریداروں کے سامنے ان اشیاء کو صاف ستھرے طریقے سے پیش کرنا شامل تھا۔
اس نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی 5 بوتھ کا ایک پویلین بنایا گیا تھا۔
لیکن بد قسمتی سے اس مرتبہ 5 میں سے 4 کمپنیوں کا ویزا ہی نہیں لگ سکا۔ جس کی وجہ سے پاکستانی پویلین میں رونق نہیں تھی اور لوگ حیرانی سے پاکستان کے خالی اسٹینڈز کو دیکھتے رہے۔
دوسری جانب اس نمائش میں پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.