بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

پگڑیاں اچھالنے اور گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا نام سیاست نہیں، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام صبر و تحمل سے سیاست کرنے والوں کی کامیابیوں سے آگاہ ہیں۔ بےصبری اور جبر و تشدد کی راہ اپنانے والوں کی ناکامیوں سے بھی عوام واقف ہیں۔ 

اسلام آباد سے جاری بیان میں سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پگڑیاں اچھالنے اور گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا نام سیاست نہیں۔ ہم نے جمہوریت کےلیے قربانیاں دیں اس کی قدر و قیمت سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ، جمہوریت اور اَئین پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کچھ لوگ جمہوریت کی آڑ میں ملک، معیشت اور سیاست دشمنی کے مرتکب ہوئے۔ 

سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہو کر عوام کو امپائر سے ڈراتے تھے۔ یہ لوگ اہم حکومتی اداروں پر حملہ آور  ہو کر خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ اور وقت تھا، اب قانون شکنوں کےلیے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.