جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

پڈعیدن، علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کی وجہ سے اپ ٹریک بند ہوگیا۔

کراچی سے پنجاب جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔ 

علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ جارہی تھی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے روانہ کی گئی ریلیف ٹرین 4 گھنٹے بعد حادثے کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.