کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہر سیزن ایک جیسا نہیں ہوتا۔ پچھلے سیزن کی شکست بھول کر نیا سیزن اچھا کھیلیں گے۔
جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے کیمپ کا اچھا آغاز ہوا ہے۔ ذاتی طور پر پہلے سے ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری کر رہا تھا۔
اوپننگ بیٹر نے کہا کہ ذہن بنایا تھا کہ مجھے اس لیگ کےلیے کس طرح تیاری کرنا ہے۔
شرجیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ کے بعد کافی ٹائم ملا تھا جس میں پی ایس ایل کی تیاری کی۔
انہوں نے کہا کہ جس ٹیم سے کھیلوں، کوشش ہوتی ہے ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دوں اور میچ جتواؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور اوپنر جارح مزاجی ہی میرا انداز ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اچھے اسٹارٹ کے بعد لمبا اسکور کروں۔
شرجیل خان نے کہا کہ کراچی کنگز میں سپورٹ ملتی ہے، ماحول انجوائے کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فینز سے کہوں گا کہ کراچی کنگز کو ہمیشہ کی طرح سپورٹ کریں۔
Comments are closed.