سپریم کورٹ میں 90 دنوں میں عام انتخابات کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر دوسری سماعت ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
عدالت نے پچھلی سماعت پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سے جواب مانگا تھا کہ انتخابات کب ہوں گے۔
ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ میں 4 درخواستیں دائر ہیں۔ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی بھی درخواست گزار ہیں۔
Comments are closed.