جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اقدامات پر عمل نہیں کیا، عائشہ غوث پاشا

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کا سبب بتادیا۔

قومی اسمبلی اجلاس  کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اقدامات پر عمل نہیں کیا، پچھلی حکومت نے ہماری ملکی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہمیں بہت سارے اعتماد بحالی کے اقدامات لینے پڑے تاکہ اعتماد بحال ہو سکے، اب آئی ایم ایف نے پچھلے معاہدوں سے متعلق متعدد اقدامات کروائے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے تمام متعلقہ ایکشن لےلیے ہیں، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے ایکسٹرنل فنڈنگ ریکوائرمنٹس کا کچھ حصہ پورا کرنے پر کام کریں، اسٹاف لیول معاہدے کیلئے یہ شرط ہے جس کے سبب دیر ہو رہی ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ ہمارے دوست ممالک آگے آرہے ہیں، چین اور سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے، یہ معاملات آگے بڑھیں گے تو اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.