صدر پشاور زلمی انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پچز خواہ بیٹنگ ہی بنائیں لیکن باؤنڈریز بڑی ہونی چاہئیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پلے آف مرحلے کے لیے تیاری اچھی ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پچز اچھی بنی ہیں، بیٹنگ اچھی ہوئی ہے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے باہر کھلاڑیوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
نوجوان کرکٹر صائم ایوب سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر پشاور زلمی نے کہا کہ ان کا وژن بہت اچھا ہے، نوجوان کرکٹر باصلاحیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو موقع ملا تو افغانستان کے خلاف بھی رنز کرے گا۔
انہوں نے ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پلے آف مرحلے میں گرتے پڑتے نہیں پہنچے، آخری میچ سے پہلے پلے آف میں پہنچ چکے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بولرز کے لیے یہاں مشکل پیش آرہی ہے، بولرز کے لیے بہتری کی ضرورت ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ بیٹنگ پچز فینز کی دلچسپی کےلیے بنائی جاتی ہیں تاکہ انہیں تفریح ملے۔ باؤنڈری بڑی کریں تاکہ بولرز کو مشکل نہ ہو اور بیٹرز کو باہر جا کر مشکل نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بینچ اسٹرینتھ کو دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس کو آرام دینا ہے کس کو نہیں۔ افغانستان کو ہلکی ٹیم نہیں لینا ہوگا ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگز کھیلتے ہیں۔
Comments are closed.