وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھی ہیں مگر ہمارے ملک میں قیمتیں 33 فیصد بڑھی ہیں، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپےاور پاکستان میں 138 روپے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پیڑول درآمد کرنےوالے ملکوں میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پٹرول سب سے سستا ہے ،بھارت میں پٹرول 250 روپے اور بنگلادیش میں 200روپے لیٹر مل رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مہنگائی کے خلاف احتجاج پر کہا کہ دو بڑے خاندانوں سے درخواست ہے جو پیسہ چوری کیا وہ واپس کر دیں، آدھا پیسا بھی واپس لے آئے تو کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آدھی کردیں گے۔
Comments are closed.