حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 ماہ میں 22 روپے 52 پیسے کا اضافہ کرنے کے بعد 5 روپے کا ریلیف دے دیا۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات 3 ماہ میں 22 تا 24 روپے مہنگی کرنے کے بعد آج 5 تا 7 روپے سستی کردی ہیں۔
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک کمی کی ہے، جس کے بعد پٹرول 140 روپے 82 پیسے اور ڈیزل 137 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگیا۔
حکومت نے گزشتہ 3 ماہ میں پٹرول پر 22 روپے 52 پیسے اور ڈیزل پر 22 روپے 58 پیسے بڑھائے تھے اور اب عوام کو 5 روپے کا ریلیف دیا ہے۔
حکومت اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی 7 روپے لٹر سستا کردیا گیا ہے، مٹی کا تیل اب 109 رپوے 53 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 15 ستمبر 2021 کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے اضافہ کیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر کو قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے سے 9 روپے تک، 15 اکتوبر کو قیمتوں میں پونے 9 روپے سے ساڑھے 12 روپے تک اضافہ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 4 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 سے 8 روپے فی لٹر بڑھیں تو 15 اور 30 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔
Comments are closed.