سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تبصرہ کردیا۔
ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق فی لٹر 12 روپے کی کمی ہونی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ اوگرا کی سفارش پر بھی 8 روپے کی کمی نہیں کی گئی تھی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے میں بھی 7 روپے فی لٹر کی ڈنڈی عوام کو ماری گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سچ ہے کہ چور چوری سے چلا بھی جائے لیکن ہیرا پھیری سے نہیں جاتا۔
Comments are closed.