پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قیمتوں کی فہرست شئیر کردی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں آج پٹرول 110.04 روپے فی لیٹر فروخت ہوا تھا، جھوٹ بولتے شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
لیگی رہنما کے مطابق نئی دلی میں پٹرول کی قیمت 110.04 روپے، کولکتہ میں 110.49 روپے فی لیٹر ہے۔
اسی طرح ممبئی میں پٹرول کی قیمت 115.85 اور جنوبی بھارت کے شہر چنئی میں 106.76 روپے فی لیٹر ہے۔
Comments are closed.