اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم نرخ بڑھنے کے معاملے کا عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام ممالک دو، تین پروگرامز کے بعد آئی ایم ایف سے نکل گئے۔ ہمارے آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے،پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کر کے میثاقِ معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔
ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جو پاکستان کے حالات کے مطابق نہیں تھا، انہوں نے تمام سبسڈیز کو ختم کرنے کا وعدہ کیا جبکہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ کر نہیں سکتے۔
Comments are closed.