بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو یکم اپریل سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

 وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کو 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 149روپے86 پیسے، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 144 روپے15 پیسے برقرار ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 125 روپے56 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 118 روپے 31 پیسے برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.