وزیر اعظم ہاؤس کو اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری موصول ہوگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تاحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے27 پیسے فی لٹر اضافے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوائی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 11روپے 34 پیسے، لائٹ ڈیزل پر 11 روپے 35 پیسے فی لٹر اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔
Comments are closed.