وزارت خزانہ نے آئندہ 15دن کے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 112 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی قیمت میں 1 روپیہ 44 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 83 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 252 ارب 41 روپے کی سبسڈی دی۔
اعلامیے کے مطابق یہ سبسڈی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کم وصول کر کے دی گئی، بجٹ میں 30 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
Comments are closed.