بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے حکومت کے ایک تیر سے تین شکار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایک اور انکشاف ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے وفاقی حکومت نے ایک ہی تیر سے تین تین شکار کر لیے ہیں۔

حکومت نے ایک طرف عوام پر مہنگائی کا بم گرایا، دوسری طرف پی ڈی ایل بڑھا کر اپنی آمدنی بڑھانے کا بندوبست کیا اور تیسری طرف پٹرول پر جی ایس ٹی کم کرکے صوبائی حکومتوں کی آمدنی میں کٹوتی بھی کردی۔

حکومت نے ایک لٹر پٹرول پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 4 روپے بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے کر دی ہے، نئی قیمتوں کے بعد اب ڈیزل کے ہر لیٹر پر حکومت 9  روپے 14 پیسے کمائے گی۔

لیکن پٹرول پر صوبوں کو ملنے والا جنرل سیلز ٹیکس 6 روپے 84 پیسے سے کم کر کے ایک روپے 43 پیسے کردیا گیا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں پہلے ہی سے طے کر لیا تھا کہ وہ پی ڈی ایل کی مد میں 600 ارب روپے کمائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.