جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے61 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا،  لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 81روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔

 وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا، جبکہ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل پر کوئی لیوی عائد نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.