hookups skateboards shirts hookup Wyoming my senior hookup reviews galaxy s10 stereo hookup hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟

اچھی نیند لینا آپ کی مجموعی صحت کے لیے ناقابل یقین حد تک اہم ہے، اس سے کئی بیماریوں کے ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، پُرسکون نیند آپ کے دماغ کو صحت مند رکھ سکتی ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتی ہے۔

عام طور پر یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کے درمیان بلاتعطل نیند لیں حالانکہ بہت سے لوگ نیند لینے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔

صحت مند ترین غذاؤں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جس کی بہت سے لوگوں کی خوراک میں کمی ہے اور حقیقت میں یہ کافی غذائیت سے بھرپور اور غذائیت بخش ہے۔ خاص طور پر، مچھلی اور بعض سمندری غذاؤں میں پائے جانے والے اومیگا 3 ایسڈز کو پراسیس شدہ تیل کہا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے، مچھلی کے تیل کو اکثر کسی کی خوراک میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

یہاں ماہرین بہترین غذائیں بتا رہے ہیں جو آپ سونے سے پہلے کھا سکتے ہیں تاکہ آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

نیند کیلئے بہترین غذائیں:

چیری:

چیری کو نیند کو فروغ دینے والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ ان میں قدرتی طور پر میلاٹونن ہوتا ہے۔ چیری کا کھانا یا چیری کا جوس پینا طویل اور گہری نیند کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔

شہد:

شہد کو پُرسکون نیند فراہم کرنے والی غذا کہا جاتا ہے، اگر آپ سونے سے پہلے شہد کھا لیں تو آپ کو معیاری نیند آئے گی، اس کے ساتھ ہی ماہرین کہتے ہیں کہ گرم پانی، لیموں اور شہد کا ایک مگ رات کو جسم کو سکون بخشنے اور نیند لانے کے لیے ایک بہترین مشروب ہے۔

رات کی رانی ایک چھوٹا سا خوشبو دار پھول ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ اس میں صحت کے مختلف فوائد بھی ہیں۔

کیلا:

کیلے ایک بہترین غذا ہیں لیکن اگر آپ عام طور پر ناشتے میں کیلا کھاتے ہیں، تو آپ سونے سے پہلے اس پھل سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

یہ نیند کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ہیں، ان میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے پٹھوں کو آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے۔ اگر آپ رات کو اچھی نیند چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے کیلا لازمی کھائیں۔

پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنے کررہے ہیں، ایسے میں ماہرین کچھ ایسے اقدامات بتارہے ہیں جو ہم اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ یہ آسان نسخہ، جس میں کڑی پتہ، شہد اور تلسی شامل ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھنے میں مدد ملے گی۔

بادام:

بادام کو باقاعدگی سے کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری کے  خطرات کم ہوسکتے ہیں، یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بادام نیند کے معیار کو بڑھانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ 

اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام، گری دار میوے کی کئی دوسری اقسام کے ساتھ، ہارمون میلاٹونن کا ذریعہ ہیں جس سے پُرسکون نیند ملتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.