بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

پُرتشدد مظاہرے: فرانس میں قومی دن پر آتش بازی کے سامان پر پابندی

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد قومی دن کے موقع پر آتش بازی کے سامان پر پابندی لگا دی گئی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ قومی تہوار پر امن عامہ میں کسی گڑبڑ سے بچنے کےلیے پابندی لگائی گئی ہے۔

فرانسیسی حکومت کے مطابق قومی دن کے موقع پر فرانس میں آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی ہوگی جبکہ آتش بازی کا سامان رکھنے اور اس کی ترسیل پر بھی پابندی ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آتش بازی کے سامان پر پابندی 15 جولائی تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ ہفتے پُرتشدد مظاہروں میں مظاہرین نے آتش بازی کے سامان کو بطور ہتھیار استعمال کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.