پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پُرامن ریلی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے۔
ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے پُرامن ریلی نکالے جائے گی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.