آسٹریلوی ماہی گیر نے گزشتہ دنوں ایک ایسی عجیب و غریب مچھلی پکڑی کہ جسے دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک سڈنی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر نے پکڑی جانے والی شارک مچھلی کی تصویر شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین میں ہلچل مچا دی۔
ماہی گیر ٹراپمین برماگوئی (Trapman Bermagui) نے 650 میٹر گہرے پانی میں رہنے والی عجیب و غریب سمندری شارک مچھلی کا شکار کیا ہے۔
انہوں نے اس کے چہرے کی تصویر فیس بُک پر شیئر کی ہے جس میں مچھلی کے چھوٹے دانتوں اور پھیلی ہوئی آنکھوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پُراسرار شارک کی جلد انتہائی کھردری، ناک نوکیلی، آنکھیں بڑی اور دانت چھوٹے مگر تیزدھار ہیں۔
اس تصویر کے کیپشن میں ماہی گیر نے لکھا کہ ’650 میٹر گہرے سمندر سے پیش خدمت ہے یہ کھردری جلد والی شارک‘۔
مذکورہ تصویر پر اب تک 15 سو سے زائد لائکس، 280 کمنٹس آچکے ہیں جبکہ 133 بار اسے ری شیئر کیا جاچکا ہے۔
ماہی گیر ٹراپمین برماگوئی کے مطابق یہ ڈوگ شارک ہے جو 6 سو سے گہرے پانی میں پائی جاتی ہے۔ اسے عموماً ماہ سرما میں ہی پکڑا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.