پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپنے پارٹی رہنما نبیل گبول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ایک انٹریو میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ نبیل گبول کو 3 دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وضاحت نہ کرنے کی صورت میں نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ نا مناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔
Comments are closed.