اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

پوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی تقریب میں شرکت

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس ایسٹر پر ہونے والی ’پام سنڈے‘ کی تقریب میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس گزشتہ روز اسپتال سے ویٹی کن منتقل ہوئے تھے، وہ طبیعت خراب ہونے پر بدھ کو اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کو سانس کا انفیکشن تشخیص ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی مناسبت سے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ویٹی کن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس اگلے اتوار کو عیسائیوں کے مقبول مذہبی اجتماع ایسٹر ماس کی صدارت بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.