منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

پوپ فرانسس کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس دوم نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو نا قابل قبول گستاخانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنا قابل مذمت عمل ہے اور کسی بھی عقیدے کے ماننے والوں کی دل آزاری اور ان کے مقدسات کی توہین اور اس کی اجازت دینا ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.