مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل اور فلسطین سے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ کبھی بھی مسائل کا بہتر حل ثابت نہیں ہوتی۔
دوسری جانب حماس نے ایک اور اسرائیلی شہر پر راکٹوں سے حملہ کیا، حماس کی کارروائیوں میں سینئر فوجی افسر سمیت 50 سے زائد فوجی اور 600 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔
غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 313 ہوگئی جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل نے فلسطینیوں کو 12 گھنٹے میں غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا، اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے اورحماس کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے فرمان پر بھی دستخط کردیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔
حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس میں فوجیوں سمیت 290 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
Comments are closed.