مشرقی یورپی ملک پولینڈ میں فربہ بلی سیاحوں کے لیے دلچسپی اور کشش کا باعث بن گئی ہے۔
سڑکوں پر مٹر گشت کرنے والی یہ سیاہ و سفید رنگ کی موٹی تازی بلی جس کا نام گیک ہے جسے ہزاروں افراد سے کیے گئے گوگل ریویوز میں تقریباً 4 اعشاریہ 5 سے 5 اعشاریہ صفر تک اسٹارز دیے گئے تھے۔
اسی وجہ سے یہ شمالی مغربی پولینڈ کے شہر سیچین میں سیاحوں کے لیے کشش کا سبب ہے۔
واضح رہے کہ زمانہ قدیم کا شہر سیچین پولینڈ کے پڑوسی ملک جرمنی کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں سیاحوں کے دیکھنے اور گھومنے کے لیے بہت سے مقامات ہیں، جن میں پومیرینین ڈیوک کا محل اور کاسپروویچا پارک تو بہت مشہور ہیں۔
لیکن جب اس شہر کی سیاحت کے بارے میں آن لائن تجزیہ کیا گیا تو اکثریت نے اس فربہ بلی (گیک) کو سیاحوں کے لیے دلچسپی کا سب سے بڑا سبب قرار دیا۔
اس سیاہ و سفید بلی کی شہرت کو دوام 2020 میں اس وقت حاصل ہوا جب ایک مقامی نیوز سائٹ نے شہر کے بارے میں ایک ویڈیو میں اس بلی کو فیچر کیا تھا، بس پھر کیا تھا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اور نیٹ صارفین نے بلی کی خوب تعریف کی۔
Comments are closed.