برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹانا ہے، میری نظر میں یہ ہیٹ مارچ ہیں۔
سویلا بریورمین نے کہا کہ پولیس کو یہود مخالف سرگرمیوں پر نرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
وزیرِ داخلہ کے بیان پر اراکین پارلیمنٹ اور مختلف تنظیموں نے شدید تنقید لی ہے۔
سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانوی وزیر داخلہ کمیونٹیز میں تقسیم کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر داخلہ اپنے بیانات سے کمیونٹیز کے درمیان صرف نفرت پیدا کر رہی ہیں۔
دوسری جانب رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کو ہیٹ مارچ قرار دینا انتہائی خطرناک ہے۔
سربراہ اسکاٹش لیبر پارٹی انس سرور نے کہا کہ برطانوی وزیر داخلہ کا بیان کمیونٹیز کے درمیان تناؤ کو ہوا دینے کا باعث ہوگا۔
Comments are closed.